ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں پہلی تا 10ویں جماعت آن لائن کلاس چلانے کی مشروط اجازت

کرناٹک میں پہلی تا 10ویں جماعت آن لائن کلاس چلانے کی مشروط اجازت

Mon, 29 Jun 2020 14:22:47    S.O. News Service

بنگلورو،29؍جون(ایس او نیوز) آن لائن کلاسوں کے معاملہ میں طلبہ اوروالدین الجھن کاشکارتھے،لیکن اب ریاستی حکومت نے اس الجھن کوسلجھاتے ہوئے آج ایک اہم حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق پہلی جماعت سے 10ویں جماعت تک آن لائن کلاس چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے-خصوصی رہنمائی کے تحت محکمہ تعلیمات عامہ نے اسکولوں کے لئے گائڈلائنس جاری کیاہے۔رہنماخطوط کے مطابق پہلی تا 5ویں جماعت کے لیے ہفتہ میں 3دن آن لائن کلاس۔ 6ویں جماعت تا 10ویں جماعت کیلئے ہفتہ میں 5دن آن لائن کلاس۔ آن لائن کلاس کا دورانیہ 30تا 45 منٹ ہوگا۔ ہفتہ کے ایک مرتبہ طلبہ کے والدین کے ساتھ اجلاس ہوگا۔آن لائن کلاس کے نام پر افزودفیس وصولی پر روک بھی لگا ئی گئی ہے۔ان تمام رہنماخطوط پرعمل لازمی قراردیاگیا ہے -


Share: